5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
وزیر اعظم کا نیب پراسیکیوٹر سے مراعات واپس لینے کا حکم
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . . . وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے نیب پراسیکیوٹر سے مراعات واپس لینے کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعظم نے سیکریٹری قانون کو ہدایت کی کہ عدالتی فیصلے پر مکمل عمل کیا جائے اور کاعرفان قادرسے پراسیکیوٹرجنرل نیب کی مراعات واپس لی جائیں۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد عرفان قادر لاہور چلے گئے تھے تاہم گذشتہ روز وہ نیب ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئے اور لا آفیسرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ قانون کے مطابق کام جاری رکھیں گے، انہیں صدرنے مقرر کیا ہے اور وہ ہی انہیں ہٹا سکتے ہیں۔ تاہم آج وزیر اعظم نے ان خبروں کو نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری قانون کو ہدایت کی کہ عدالتی فیصلے پر مکمل عمل کیا جائے اور کاعرفان قادرسے پراسیکیوٹرجنرل نیب کی مراعات واپس لی جائیں۔