5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
امریکا:پاپ موسیقی کے شوقین لڑکے نے ننھا منا ڈرم سیٹ تیار کرلیا
جنگ نیوز -
نیویارک . . . . . . . سی ایم ڈی…بات پاپ موسیقی کی ہو توڈرم کا ہونا تو لازمی ہے۔ امریکہ میں ایک نو عمر لڑکا ایسا بھی ہے جس نے بڑے بڑے ڈرمز کو ایک جانب کر کے اپنے لئے دنیا کا سب سے چھوٹا ڈرم سیٹ تیار کیا ہے جو حقیقی ڈرم سیٹ کی طرح بہترین ساز بکھیرنے کی بھر پورصلاحیت رکھتا ہے۔ پلاسٹک اور دیگر اشیاء سے تیار کیا گیا یہ چھوٹا سا ڈرم پتلی پتلی ڈنڈیوں کی مدد سے بجایا جاتا ہے جس کی آواز عام ڈرم کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔