تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

یو ایس اوپن:اعصام الحق سیمی فائنل میں پہنچنے والے پہلے پاکستانی

جنگ نیوز -
نیویارک . . . . . . . ٹینس اسٹار اعصام الحق نے پاکستان ٹینس کی تاریخ میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا ، وہ کسی بھی گرینڈ سلم ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں، چیک ری پبلک کی کویٹا پیشکے کے ہمراہ انہوں نے یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ نیویارک میں جاری ایونٹ کے آٹھویں دن اعصام اور پیشکے کا کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا کی گسیلا ڈلکو اور یوراگوئے کے پیبلو کیوواس سے مقابلہ تھا، پہلے سیٹ میں جنوبی امریکی جوڑی نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی، دوسرے سیٹ میں پاک چیک جوڑی کا پلہ بھاری رہا، جبکہ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں جیت اعصام اور پیشکے کا مقدر بنی، ان کی جیت کا اسکور تین چھ، چھ دو اور ایک صفر رہا، اس کامیابی کے بعد اعصام الحق کسی بھی ٹینس گرینڈ سلم ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں، آج مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں اعصام اور انکے بھارتی پارٹنز روہن پوبننا کا مقابلہ جنوبی افریقا کے ویزلے موڈی اور بیلجئم کے ڈک نورمن سے ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.