5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
روینہ ٹنڈن ریالٹی شو کی جج بنیں گی
جنگ نیوز -
ممبئی . . . . . . . . سی ایم ڈی…بالی وڈ کی نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ، پروڈیوسر اور ماڈل روینہ ٹنڈن بہت جلد چھوٹی اسکرین پر جلوہ گر ہونے والی ہیں۔رپورٹ کے مطابق روینہ ٹنڈن ایک نجی ٹی وی چینل کے ریالٹی شو میں شرکت کررہی ہیں جس میں پاکستان اور بھارت کے نوجوان گلوکاروں کے درمیان مقابلہ ہورہا ہے۔روینہ ٹنڈن اس شو میں اپنی فلم ”اگنی“ کے ساتھ جلوہ گر ہونے جارہی ہیں۔ روینہ نے فلم ”ستہ“ اور ”دامن“ سے بہت شہرت حاصل کی اور ایک فلم انڈسٹری پر راج کیا تاہم فلمی دنیا سے دور ہونے کے بعد انہوں نے خود کو سماجی مقصدکے لیے متحرک رکھا اور بہت سی فلاحی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کیا۔روینہ نجی ٹی وی چینل کے اس شو میں اپنی مشہور گیت مست مست پر ڈانس کریں گی اور ایک قوالی بھی پیش کی جائے گی۔اس حوالے سے روینہ ٹنڈن کا کہنا ہے کہ وہ بچوں کے پروگرام میں شرکت کرنے پر بہت خوش ہیں اور انہیں اس بات کی بھی خوشی ہے کہ وہ بچوں کی پرفارمنس کو دیکھنے کے لیے بطور جج شریک ہورہی ہیں۔