تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

رمضان المبارک30دن کا ہوگا، سعودی ماہر فلکیات کی پیش گوئی

جنگ نیوز -
جدہ . . . معروف سعودی ماہر فلکیات اور عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ میں شعبہ فلکیات کے ڈین ڈاکٹر حسن باصرہ نے انکشاف کیا ہے کہ امسال رمضان المبارک مکمل 30دن کا ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ29رمضان المبارک کو چاند سورج سے 10منٹ قبل غروب ہوگاجس کا صاف مطلب یہ ہے کہ اسی رات شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آسکے گا۔ڈاکٹر حسن کے مطابق 29رمضان المبارک کو اُفق پر چاند اور سورج کے درمیان تین درجے کا فاصلہ ہوگااور سورج سے 10منٹ قبل غروب ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے جمعرات کو بھی سعودی عرب میں روزہ ہوگا اور فلکی تقویم کے مطابق جمعة المبارک10ستمبر کو سعودی عرب میں عیدالفطر ہوگی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں سپریم جوڈیشل کونسل اور سپریم کورٹ کے زیر اہتمام رمضان المبارک، شوّال اور ذی الحجہ کے لیے چاند دیکھنے کا خصوصی انتظام کیا جاتا ہے ۔جدید ترین آلات اور دوربینوں کے باوجود سعودی سپریم کور ٹ میں رویت ہلال کے سلسلے میں لوگوں کی گواہی کو معتبر قرار دیا جاتا ہے اور سعودی عرب کے وسطی علاقے بالخصوص ”السدیر“کے بلند مقامات رویت ہلال کے حوالے سے مشہور ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.