5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
پشاور ہائیکورٹ:آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر جواب طلب
جنگ نیوز -
پشاور . . . پشاور ہائی کورٹ نے آرمی چیف جنرل پرویز اشفاق کیانی کی مدت ملازمت کے خلاف دائر درخواست پر وفاق سے تحریری جواب طلب کرلیا ہے۔شاہد اورکزئی کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جج جسٹس عبدالعزیز کنڈی اور جسٹس ضیا الرحمان نے کی۔ رٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدر مملکت آئین کے آرٹیکل 48 کے تحت وزیر اعظم کو ہدایت کریں کہ وہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق نوٹیفیکیشن پر نظر ثانی کریں۔ وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل خورشید خان عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کے سامنے موقف اختیار کیا کہ رٹ قابل سماعت نہیں۔ جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے تحریری جواب عدالت میں جمع کروائیں۔