5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سانحہ سیالکوٹ کا آخری ملزم اے ایس آئی وارث علی بھی گرفتار
جنگ نیوز -
لاہور . . . سانحہ سیالکوٹ میں ملوث آخری ملزم پولیس اے ایس آئی وارث علی کو بھی گرفتار کرلیا گیا جس کے ساتھ گرفتار ملزمان کی تعداد کل تعداد 29ہوگئی۔سیالکوٹ کے دو بھائیوں منیب اور مغیث کوپولیس کی موجودگی میں وحشیانہ تشدد سے ہلاک کردیا گیا تھا جس پر سابق ڈی پی او وقار چوہان سمیت 29افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، دونوں بھائیوں پر تشدد اور ساری کارروائی میں خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے والے تمام ملزمان کی گرفتاری کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ جس میں 13پولیس اہل کاربھی شامل ہیں۔ ملزم پولیس اہل کاروں میں شامل مفرور اے ایس آئی وارث علی کو لاہور سے گرفتارکیا گیا جسے کل گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔