5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
ایران ایٹمی ہتھیاربنانے کی صلاحیت حا صل کر چکا ہے، اقوام متحدہ
جنگ نیوز -
نیو یارک . . . اقوا م متحدہ کی عالمی ایٹمی تو انا ئی کی ایجنسی کی ایک حالیہ رپو رٹ کے مطابق ایر ان ایٹمی ہتھیار تیا ر کرنے کے کم سے کم صلا حیت حا صل کر چکا ہے اور باآسا نی ایٹمی ہتھیار تیار کر سکتاہے ۔IAEA کی رپورٹ کے مطا بق ایرا نی سائنسدان با ئیس کلو گرا م یو رینیم افزودہ کر چکے ہیں جبکہ ایٹمی ہتھیار بنا نے کیلئے کم ازکم بیس کلو افزدہ شدہ یو رینیم در کار ہو تا ہے ۔رپورٹ کے مطابق یو رینیم ابھی صرف بیس فیصد تک خالص ہے اور اسے مزید نو ے فیصد تک خالص کر نا ہو گا لیکن یہ ایران کے لیے ایک نسبتاً آ سا ن عمل ثا بت ہوگا ۔یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں سا منے آ ئی ہے جب اسرائیل کی جانب سے مستقل ایران پر حملے کے دھمکیا ں دی جا رہی ہیں اور حا ل ہی میں بر طا نوی وزیر اعظم کا بھی یہ بیا ن سامنے ا ٓ یاتھا کہ ایران کو جو ہر ی توانا ئی حاصل کر نے سے ر و کنے کے لیے اس پر حملہ کر دینا چا ہیے۔