5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
انڈوں کے ذریعے تخلیقی مہارت کے شاہکار
جنگ نیوز -
لندن . . . انڈے جہاں روزمرہ غذائی معمول میں ایک اہم جز شمار کیے جاتے ہیں وہیں دنیا بھر میں اس کی منفرد بیضوی شکل کو بھی بیحد اہمیت حاصل ہے۔دنیا بھر کے تخلیقی دماغ انڈے کی سفیدی اور زردی کو منفرد اور انوکھے انداز میں سجا کر اس سے کئی اشکال تیار کرتے ہیں تو دوسری جانب تعمیراتی ماہر اور ٹیکنولوجی کی دنیا کے ذہین دماغ اس کی بیضوی شکل کو استعمال میں لاتے ہیں۔زیرِ نظر تصاویر بھی دنیا بھر میں انڈے کے ساتھ دکھائی گئی فنی مہارت کی ہیں جس میں کہیں انڈے کی زردی کو موم بتی کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے تو کہیں انڈے کی بیضوی وضع قطع عمارت کی شکل میں نمایاں ہے۔