تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

ن لیگ کے ایم پی اے ثنا اللہ مستی خیل کی ڈگری چیلنج کر دی گئی

جنگ نیوز -
لاہور . . . مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ثنااللہ مستی خیل کی بی اے کی ڈگری کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیاگیاہے۔صوبائی حلقہ پی پی 47سے تعلق رکھنے والے ایک ووٹرامیر عبداللہ نے ایم پی اے ثنااللہ مستی خیل کی نااہلی کے لئے دائردرخواست میں موقف اختیارکیاکہ ثنااللہ مستی خیل کے پاس بی اے کی جعلی ڈگری ہے جس کی بنیاد پر اس نے الیکشن میں حصہ لیا۔ثنااللہ مستی خیل نے بی اے کاامتحان خود نہیں بلکہ اپنے ہم نام کے ذریعے یہ امتحان دلوایا۔لہذاعدالت ثنااللہ مستی خیل کورکن پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے نااہل قراردے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.