5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
فریدہ پنٹو فلم ’بلیک تھرسٹ ‘میں ہسپانوی اداکاربینڈیراز کے ساتھ
جنگ نیوز -
ممبئی . . . سی ایم ڈی . . . سلم ڈاگ ملینئیر اسٹار فریدہ پنٹو اسپانوی اداکار انٹونیو بینڈیراز کے ساتھ ایک بار پھر فلم میں کام کرنے جا رہی ہیں۔ بلیک تھرسٹ نامی ہالی ووڈ فلم میں فریڈہ پنٹو ایک عربی شہزادی کے روپ میں نظر آئیں گی۔ فلم کی کہانی امریکہ کے تیل کی کھوج میں دیگر عربی ممالک سے دشمنی مول لینے کے گرد گھومتی ہے۔ بیسویں صدی کے ابتدائی سالوں پر مبنی اس فلم کی شوٹنگ ٹونیشیا میں ہو گی۔اس سے پہلے بھی فریڈہ پنٹو YOU WILL MEET A TALL DARK STRANGER نامی فلم میں انٹونیو بینڈیراز کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔ معروف فلمساز ووڈی ایلن کی یہ فلم اسی ماہ ریلیز کی جا رہی ہے۔