تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

راجر فیڈرر یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جنگ نیوز -
نیویارک . . . سابق چیمپین راجر فیڈرر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں، کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ سوئیڈن کے رابن سوڈرلنگ سے ہوگا۔ نیو یارک میں جاری ایونٹ کے آٹھویں روز چوتھے راؤنڈ میں پانچ بار کے سابق چیمپین راجر فیڈرر کا مقابلہ تھا کہ آسٹریا کے یورگن میلزر سے، فیڈرر اور میلزر کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، فیڈرر نے یہ میچ چھ تین، سات چھ اور چھ تین سے جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، فرانس کے گائل مونفیلس اور سربیا کے نوواک جوکووچ بھی ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں، خواتین ایونٹ میں ٹاپ سیڈ ڈنمارک کی کیرولائن ووزنیاکی نے سابق عالمی نمبر ایک روس کی ماریہ شیراپووا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.