تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کراچی اسٹاک ایکس چینج:تیزی کے باوجود کاروباری حجم میں کمی

جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی اسٹاک ایکس چینج میں آج تیزی رہی تاہم کاروباری حجم میں کمی کا رحجان جاری رہا ۔ منگل کو کراچی اسٹاک ایکس چینج کا آغاز مثبت ہوا اور یہ مثبت رحجان پورے دن ہی مارکیٹ میں جاری رہا ۔ سرمایہ کار انرجی اور سیمنٹ اسٹاکس میں سرگرم نظر آئے ۔ کاروبار کے ا ختتام پر کے ا یس ای 100 انڈیکس 42 پوائنٹس اضافے کے بعد 9748 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ کاروباری حجم ایک کروڑ 92 لاکھ شئیرز رہا ۔ سب سے زیادہ کام عارف حبیب سیکورٹیز کے شئیرز میں ہواجس کی قیمت 49 پیسے اضافے کے بعد 22روپے50 پیسے ہوگئی ۔ کے ایس ای تھرٹی انڈیکس44 پوائنٹس اضافے کے بعد 9595 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق آنے والے دنوں میں بھی مارکیٹ میں اتارچڑھاو کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.