تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

نوشہرو فیروز:پولیس اورآبپاشی حکام کی زیادتیوں کیخلاف خود سوزی

جنگ نیوز -
نوشہرو فیروز . . . سندھ میں سیلاب نے ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی کو نقصان پہنچایا مگر کئی مقامات پر زرعی زمین کے لئے پانی نہ ملنے پر لوگ سراپا احتجاج ہیں۔ نوشہروفیروز میں زرعی زمینوں کا پانی بند کرنے پر دو افراد نے احتجاج خود سوزی کی کوشش کی۔۔کاشت کار جانی اور غلام حیدر چانگ نے زرعی زمینوں کو پانی نہ ملنے پر چار دن احتجاج کے بعد آج نوشہروفیروز پریس کلب کے سامنے خود پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگالی ۔ جس سے ان کے جسم کا پچاس فیصد حصہ جھلس گیا۔ جنہیں تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی افراد نے الزام عائد کیا کہ محکمہ آبپاشی کے ایس او نے چبڑ نھر سے ان کی زرعی زمین کو پانی بند کردیا ھے اور احتجاج کرنے پر محراب پور پولیس سے ملی بھگت کرکے ان کے خلاف جھوٹے مقدمہ درج کرایا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.