تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سانحہ سیالکوٹ:ڈی پی او کمیانہ نے عدالت میں جھوٹ بولا،سپریم کورٹ

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . سپریم کورٹ نے سانحہ سیال کوٹ کے مقدمہ میں پولیس کی تفتیش اور تحقیقات پر ایک بار پھرعدم اطمینان کااظہارکرتے ہوئے اس کیس کی مانیٹرنگ خودکرنے کافیصلہ کیاہے، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دئے ہیں کہ کیس میں اثر و رسوخ استعمال ہوا توعدالت کسی بھی حد تک جائے گی۔ سیال کوٹ میں دو جواں سال بھائیوں کی سرعام بہیمانہ تشدد سے ہلاکت کے ازخودنوٹس کیس کی سماعت ، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئے کہ پولیس مقدمہ خراب کرنے کی کوشش کررہی ہے ، کیس خراب ہوا تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ، ڈی پی او کمیانہ نے عدالت میں جھوٹ بولا ہے، اس لئے اب اگلی سماعت پر آئی جی پولیس اور آر پی او کو طلب کیاجائے گا۔مقدمہ کی مزید سماعت سماعت 27 ستمبرکوکی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.