تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

9/11 کے دن امت مسلمہ قرآن ڈے منائے گی،معراج الہدیٰ

جنگ نیوز -
کراچی....جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ 9/11 کے دن امت مسلمہ قرآن ڈے منائے گی، اور عہد کیا جائے کہ قرآنی تعلیمات کو عام کیا جائے۔ یہ بات انھوں نے امریکی پادری کی جانب سے قرآن پاک کو جلائے جانے کے ناپاک منصوبہ کے خلاف ایم اے جناح روڈ کراچی پر میمن مسجد کے باہر اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت احتجاجی مظاہرہ سے خطاب میں کہی۔ ڈاکٹر معراج الہدیٰ نے کہا کہ کوئی بھی قرآن شریف میں ایک زیر زبر پیش کا رد و بدل نہیں کر سکتا اس کی حفاظت کا ذمہ خود اللہ تعالیٰ نے کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ قرآن مجید پر حملہ عراق اور افغانستان پر حملہ سے بڑی جارحیت ہے۔ ان کا کہناتھا کہ اگر شان رسالت ﷺ اور قرآن پاک پر حملہ کیا گیا تو امت مسلمہ کا ایک ایک نوجوان ابابیل کی صورت نکلے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.