تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

9/11 کو نو برس مکمل ،دنیا کے متحد یا منقسم ہونے پر تاحال بحث جاری

جنگ نیوز -
نیویارک…نائن الیون واقعے کو نو برس مکمل ہوگئے۔ نیویارک کے ٹوئن ٹاور کی تباہی اور ورجینیا میں پینٹاگون پر حملے نے دنیا کو تقسیم کیا یا متحد یہ بحث تاحال جاری ہے۔ مگر تازہ ترین رپورٹ کے مطابق امریکا کو القاعدہ سے اب بھی سنجیدہ نوعیت کے خطرات برقرار ہیں۔گیارہ ستمبر دو ہزار ایک کو دہشت گردوں نے نیو یارک میں امریکا کے اہم ترین تجارتی و اقتصادی مرکز ورلڈ ٹریڈ سینٹر کو ہائی جیک کیے گئے دو مسافر طیارے ٹکرا کر مکمل طور پر تباہ کردیا تھا۔تیسرا مسافر طیارہ ورجینیا میں پینٹاگون سے ٹکرایا۔ جس سے عمارت کا ایک حصہ تباہ ہوگیا ۔ چوتھا طیارے کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے اسے وائٹ ہاؤس یا کیپیٹل ہل سے ٹکرایا جانا تھا۔ مگر مسافروں کی مزاحمت کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہوسکا اور یہ پینسلوینیا میں گر کر تباہ ہوگیا ۔نائن الیون واقعے میں تقریبأ تین ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔ امریکا نے اس پر دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ کا اعلان کیا اور امریکا کی قیادت میں اتحادیوں نے پہلے افغانستان اور پھر عراق پر حملہ کردیا۔ امریکا کے بیس اعلیٰ سیکیورٹی ماہرین نے بیالیس صفحات کی رپورٹ میں کہا ہے کہ القاعدہ سے اب بھی خطرہ ہے۔ اور امریکا میں مقامی طور پر پروان چڑھنے والے دہشتگرد نیا اور پیچیدہ مسئلہ ہیں۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.