تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:1

گوجرانوالہ: پانچ من اٹھارہ کلو وزنی قرآن پاک کا نسخہ پیش

آج نیوز - گوجرانوالہ میں پانچ من اٹھارہ کلوگرام وزنی قرآن پاک کا قلمی نسخہ زیارت کے لئے پیش کر دیا گیا۔ گوجرانوالہ میں جامعہ مسجد نقشبندیہ ماڈل ٹاؤن میں ہاتھ سے لکھا ہوا پانچ من اٹھارہ کلو وزنی قرآن پاک کا نسخہ پیش کیا گیا ہے،جہاں شہریوں نے جوق در جوق زیارت کر کے اپنے قلوب کو منور کیا۔یہ نسخہ جھنگ کے رہائشی خطاط شبیر احمد نے ایک سال کی مدت میں تحریر کیا جس کے لئے اڑھائی کلو روشنائی ،ایک کلو آب زمزم ،دو کانے کے قلم ،آرٹ پیپر ،پلاسٹک اور گتے کا استمعال کیا گیا ہے۔ قرآ ن پاک کا نسخہ تیس جلدوں میں الگ الگ پارے کی شکل میں ترتیب دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.