تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:59

لیبیا کے صدر کرنل معمر قذافی کا بیٹا منظر عام پر آگیا

آج نیوز - لیبیا کے صدر کرنل معمر قذافی کا بیٹا منظر عام پر آگیا۔ سیف الاسلام نے کہا ہے کہ حکومت کے وفادار فوجی مختلف علاقوں میں دفاع کررہے ہیں۔ چین نے کہا ہے کہ لیبیا کے عوام کی رائے کا احترام کیا جائے گا۔ لیبیا کی صورتحال ابھی تک واضح نہیں ہے۔ صدر قذافی اور باغیوں کی جانب سے متضاد دعوے کیا جارہے ہیں۔ باغیوں نے گزشتہ روز صدر کرنل معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کی گرفتاری کا دعوٰی کیا تھا لیکن گزشتہ رات وہ اچانک طرابلس میں نمودار ہوئے اور اس ہوٹل پہنچ گئے جہاں غیر ملکی صحافی مقیم ہیں۔ سیف الاسلام نے بتایا کہ صدر قذافی کے وفادار فوجی ابھی تک مختلف علاقوں میں حکومت کا دفاع کررہے ہیں۔ صدر قذافی بھی خیریت سے ہیں۔ سیف الاسلام نے کہا کہ نیٹو فورسز کے پاس جدید آلات ہیں اس لئے انہوں نے مواصلات کا نظام جام کردیا ہے۔ سب سے پہلے تو میں تمام افواہوں کی تردید کرتا ہوں۔ ناٹو اور مغربی ممالک کے پاس جدید ٹیکنالوجی ہے جس سے انہوں نے مواصلات کا تمام نظام جام کردیا ہے۔ انہوں نے لیبیا کے نیٹ ورک کے ذریعے عوام کو پیغامات ارسال کئے ہیں۔ انہوں نے ٹی وی کی نشریات روک دی ہیں اور الیکٹرانک لڑائی شروع کردی ہے۔ دوسری جانب باغیوں کی قیادت سیف الاسلام کے منظر عام پر آنے سے حیران اور پریشان ہے۔باغیوں کے ترجمان محمد عبدالرحمان نے بھی سرکاری فوج کی مزاحمت کا اعتراف کیا ہے۔ محمد عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ جب تک معمر قذافی مفرور ہے خطرہ بھی موجود ہے۔ ادھر چین نے کہا ہے کہ لیبیا کے عوام کی رائے کا احترام کیا جائے گا۔ چین کی وزارت تجارت کے ڈپٹی چیف وین ژونگ لیان نے بتایا کہ لیبیا کے آئل سیکٹر میں چین کی سرمایہ کاری دونوں ممالک کیلئے اہم ہے۔ چین نے توقع ظاہر کی کہ لیبیا میں حالات جلد معمول پر آجائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.