23 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:30
ایشیائی مارکیٹس میں تیزی، فی اونس سونا نئی ریکارڈ سطح پر
آج نیوز - وال اسٹریٹ میں ریکوری کے بعد ایشیائی مارکیٹس میں بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے، فی اونس سونے کی قیمت نئی ریکارڈ سطح انیس سو دس ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ عالمی معیشت کے حوالے سے خدشات پر سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے میں محفوظ سرمایہ کاری کا سلسلہ جاری ہے۔ وال اسٹریٹ میں خریداری کے باعث تیزی کا اثر ایشیائی اسٹاک مارکیٹس پر بھی دیکھا جارہا ہے۔ ایشیائی سیشن میں جنوبی کوریا کی اسٹاک مارکیٹ چار فیصد بڑھ گئی، ساتھ ہی جاپان کے نکئی انڈیکس میں اعشاریہ پانچ فیصد اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں اعشاریہ چھ فیصد اضافہ ہوا۔ دوسری جانب خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے لندن برینٹ کروڈ کی قیمت ایک سو نو ڈالر بیرل کی سطح پر آگئی۔ اور لائٹ سویٹ کروڈ پچاسی ڈالر سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔