23 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:30
کراچی میں فوج بلانے کی درخواست، ہائی کورٹ کے فریقین کو نوٹس
اے آر وائی - سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں امن و امان کے قیام کیلئے فوج طلب کرنے سے متعلق آئینی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مشیر عالم اور جسٹس امام بخش بلوچ پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے آئینی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومت ، وزیر داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور وزیر قانون کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔
درخواست گزار نے آئینی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ رینجرز اور پولیس کراچی میں امن و امان کی بحالی میں ناکام ہوچکی ہے۔ آئین کے آرٹیکل 245کے تحت تین ماہ کیلئے فوج کو مکمل اختیارات سونپے جائیں۔۔