23 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:33
ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن یوریا کی درآمد کا ٹینڈر جاری
آج نیوز - ٹی سی پی نے خریف کی فصل کے لئے ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن یوریا کی درآمد کا ٹینڈر جاری کر دیا۔ بولی میں نو درآمدکنندگان کی جانب سے پانچ سو چونتیس ڈالر سے پانچ سو چوالیس ڈالر فی میٹرک ٹن کے درمیان پیش کشیں دی گئیں۔ ان میں سے پینسٹھ ہزار میٹرک ٹن یوریا کی درآمد کا ٹینڈر،، میسرز ٹریڈ سوئزرلینڈ کو دیا گیا، جس نے سب سے کم پانچ سو چونتیس ڈالر پچاس سینٹس فی میٹرک ٹن کی پیش کش دی تھی۔ پچاسی ہزار میٹرک ٹن یوریا کا درآمدی ٹینڈر میسرز ٹرانسمونیا کو دیا گیا۔ واضح رہے کہ ڈیڑھ لاکھ ٹن یوریا ستمبر کے آخر میں گوادر بندرگاہ پہنچ جائے گی۔