23 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:49
ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف پانچ سو سے زائد جننگ فیکٹریز بند
آج نیوز - ایف بی آر کی جانب سے ساڑھے تین فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ملک بھر کی پانچ سو سے زائد جننگ فیکٹریز بند ہیں، پھٹی اور کپاس کی خرید و فروخت مکمل طور پر معطل ہے۔ ٹیکسٹال ملز کے کروڑوں ڈالر کے درآمدی آرڈرز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کے ایس آر او گیارہ سواکسٹھ کے واپس لئے جانے تک احتجاجا پھٹی نہ خریدنے کا فیصلہ کیا۔ آج سترہویں روز بھی پھٹی کی خریداری معطل ہے۔ ادھر پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ملک بھر کی پانچ سو سے ذائد جننگ فیکٹریز بند کردی ہیں۔ جس کے بعد ٹیکسٹائل ملز کو کپاس کی فروخت بھی بند ہوگئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک طرف سترہ روز سے پھٹی کی خریداری پہلے ہی معطل ہے۔ دوسری جانب ٹیکسٹال ملز کو کپاس کی فروخت معطل ہونے سے کروڑوں ڈالر کے درآمدی آڈرز متاثرہونے کا خدشہ ہے۔