تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:58

سندھ:ایم کیو ایم کی اپیل پر مختلف شہروں میں یوم سوگ منایا گیا

آج نیوز - ایم کیو ایم کی اپیل پر سندھ کے مختلف شہروں میں یوم سوگ منایا گیا۔ سندھ کے شہروں میں دن بھر کاروبار بند رہنے کے بعد افطار کے وقت کھلنا شروع ہوگیا۔متحدہ قومی موومنٹ کی اپیل پر یوم سوگ کے موقع پر مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام رہا۔ تجارتی مراکز، بازار، دکانیں اور پیٹرول پمپس بند رہے۔ حیدرآباد سے اندرون سندھ اور کراچی کے لئے چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ غائب رہی۔ تمام نجی تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ سرکاری دفاتر میں حاضری معمول سے بہت کم رہی۔ ایم کیوایم کے کارکنان نے مختلف مقامات پر سیاہ پرچم بھی لہرائے۔مشتعل افراد نے شاہراہوں پر ٹائر بھی نذر آتش کئے۔ کراچی میں بد امنی کے خلاف سول سوسائٹی نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ایم کیو ایم کی اپیل پر نوابشاہ میں بھی سوگ منایا گیا۔ کپڑا مارکیٹ، موہنی بازار، مسجد روڈ، منو آباد سمیت دیگر تجارتی مراکز بند رہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ بھی معطل رہی۔ منو آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔ضلع میرپورخاص میں مکمل سوگ کی فضا رہی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ٹائر جلائے گئے۔ میرپور خاص جھڈو، ڈگری، کوٹ غلام محمد، کنری، سمارو میں تمام کاروباری مراکز بند رہے۔ ایم کیو ایم کے زونل آفس اور یونٹ اور یو سی آفسز پر سیاہ جھنڈتے لہرائے گئے ہیں۔ انجمن تاجران کی طرف سے اسٹیشن چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین نے کراچی میں دہشتگردی میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے بے نقاب کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔سکھر کے شاہی بازار، صرافہ بازار اور نشتر روڈ سمیت تمام تجارتی مراکز بند رہی۔ شہر میں امن وامان کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ رینجرز کا گشت بھی جاری رہا۔ ایم کیو ایم کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.