23 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:43
کراچی:قتل و غارت گری کیخلاف متحدہ کی اپیل پر یوم سوگ
آج نیوز - کراچی میں قتل و غارت گری کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کی اپیل پر یوم سوگ منایا گیا۔ شہر میں صنعت،تجارت، پبلک ٹرانسپورٹ اور تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند رہے۔متحدہ قومی موومنٹ کے اعلان کردہ یوم سوگ اور مذمت پرکاروباراورٹرانسپورٹ بند رہا۔ کراچی کے تمام صنعتی اور تجارتی مراکز بھی بند رہے پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں پر نہ ہونے کے برابر رہی بعض مقامات پر ٹائر نذر آتش کرکے گاڑیوں کی آمد و رفت بند کی گئی نجی اسکولوں مکمل طور پر بند رہے۔ مختلف تعلیمی بورڈز میں پبلک ڈیلنگ بند رہی۔ سندھ کے وزیر تعلیم نے خاص طور پر تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا اعلان کیا تھا لیکن کراچی کے تمام تعلیمی اداروں میں سناٹا تھا۔ سرکاری دفاتر میں بھی حاضری نہ ہونے کے برابر رہی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت تحفظہ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔تجارتی تنظیموں کی اعلان کے بعد شام پانچ بجے کے بعد دکانیں کھلنا شروع ہوگئیں۔