23 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:14
الطاف حسین کا پرامن یوم سوگ کامیاب بنانے پراظہارتشکر
آج نیوز - متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ پوری قوم درندہ صفت دہشتگردوں ،بھتہ خوروں اور شرپسندوں کے خلاف متحد ہے۔ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم کی اپیل پر پرامن یوم سوگ کامیاب بنانے پر کراچی سمیت ملک بھر کے عوام خصوصاً دکانداروں،تاجروں ،صنعتکاروں ،ٹرانسپورٹرز ،علماء ،سیاسی و مذہبی جماعتوں اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ ملک بھر کے عوام نے کراچی کے معصوم شہریوں کے قتل عام اور دہشتگردی کے خلاف بھرپور یوم سوگ اور پرامن احتجاج کر کے ثابت کردیا کہ دہشتگردی کے خلاف متحد ہیں۔