تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:14

کراچی میں بدامنی اور لاقانونیت بین الاقوامی سازش ہے،شرجیل

آج نیوز - سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں بدامنی اور لاقانونیت بین الاقوامی سازش ہے، غیر ملکی مداخلت کے ثبوت ملے ہیں جب تک سازش کوناکام اورسازشی عناصر کو گرفت میں نہیں لے لیتے کسی ملک کا نام نہیں لیں گے، شرجیل میمن نے آج نیوز کے پروگرام اسلام آباد ٹو نائٹ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بڑے بڑے ٹارگٹ کلرزگرفتار کئے ہیں جن میں بھارت سے تربیت یافتہ اجمل پہاڑی بھی شامل ہے۔ ٹارگٹ کلنگ میں کون ملوث ہے سب جانتے ہیں کراچی کے حالات آج سے خراب نہیں بلکہ نوے کی دہائی میں بھی بوری بند لاشیں ملتی رہی ہیں ،کراچی آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس افسران کو چن چن کرہلاک کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ کراچی کے حالات بہتر کرنے کیلئے شرپسندوں کے خلاف عنقریب کلین اپ ہوگا اور اگر ضرورت پڑی تو فوج بلا لیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.