تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:45

مقامی ایل پی جی پر بارہ روپے فی کلو تک گیس ڈویلپمنٹ لیوی عائد

آج نیوز - اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایل پی جی پالیسی دو ہزار گیارہ کی منظوری دیدی، مقامی ایل پی جی پر بارہ روپے فی کلو تک گیس ڈویلپمنٹ لیوی عائد کر دی گئی، گھریلو صارفین کے لئے ایل پی جی مہنگی نہیں ہوگی۔وزیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد سیکریٹری خزانہ وقار مسعود نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ لیوی عائد ہونے سے صارفین کے لئے ایل پی جی مہنگی نہیں ہوگی، مقامی ایل پی جی پر لیوی عائد کی گئی ہے، ایل پی جی کے نرخ پہلے ہی عالمی منڈی سے منسلک ہیں، اجلاس کے دوران ایل پی جی پالیسی دو ہزار گیارہ کی منظوری دی گئی۔ جس کے نتیجے میں مقامی اور درآمدی ایل پی جی کے نرخوں میں فرق ختم ہوجائے گا۔ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیاں کوٹے کے مطابق پچیس فیصد ایل پی جی درآمد کرنے کی پابند ہوں گی۔ سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کے لئے ایل پی جی کی فروخت کی اجازت جبکہ گھریلو اور کمرشل مقاصد کے لئے فروخت کی اجازت نہیں ہوگی۔ کمپنیاں شمالی علاقہ جات اور آزادکشمیر میں سات فیصد، فاٹا میں چھ فیصد اور بلوچستان میں دس فیصد ایل پی جی فروخت کرنے کی پابندہوں گی۔ اجلاس میں سرکاری شعبے کے پاور پلانٹس نجی شعبے کو دس سال کیلئے ٹھیکے پر دینے کی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.