تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:2

پنجاب:موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار

آج نیوز - لاہور اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا لیکن سڑکوں پر کئی فٹ پانی جمع ہونے سے معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے۔لاہور میں دوپہر ایک بجے شروع ہونے والی موسلا دھاربارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے سہ پہر چار بجے تک جاری رہا۔مال روڈ، لوئر مال، جیل روڈ، ایئرپورٹ، ڈیفنس روڈ اور شمالی لاہور کے علاقوں میں پانی جمع ہوگیا،جس سے کاروبار زندگی مفلوج ہوگیا۔ٹریفک کا نظام معطل ہونے سے سینکڑوں لوگ چھٹی کے بعد بھی دفاتر میں بند ہوکر رہ گئے۔ حسب معمول واسا کی مشینری نکاسی آب میں ناکام نظر آئی۔پانی کھڑا ہونے سے جہاں شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہیں بڑی تعداد میں لوگ گرمی سے نجات پر خوش تھے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مقامی طور پر تشکیل پانے والا ہوا کے کم دباؤ کا حلقہ بارش کا باعث بنا۔ بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ ایک ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.