تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 2:28

کراچی :لیاری رینجرز کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

آج نیوز - کراچی میں لیاری کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے جیسے ہی سرچ آپریشن کی تیاری شروع کی تو علاقہ مکین گھروں سے باہر نکل آئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔رینجرز نے جرائم پیشہ افرادکے خلاف آپریشن کے سلسلے میں لی مارکیٹ، چیل چوک، بغدادی، دھوبی گھاٹ اور کلا کوٹ سمیت دیگر علاقوں کا محاصرہ کیا۔ جس کے بعد مردوں اور عورتوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔ لوگوں کی بڑی تعداد لی مارکیٹ اور چیل چوک پر جمع ہوگئی اور ٹائر نذر آتش کیے۔ جس کے بعد رینجرز نے علاقہ کا محاصرہ ختم کردیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ جن علاقوں میں جرائم کی وارداتیں زیادہ ہورہی ہیں ان علاقوں میں رینجرز کارروائی کرے۔ کراچی کے پر امن علاقوں میں اسطرح کی کارروائیوں سے گریز کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.