24 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:37
کراچی: رینجرز و پولیس کا سرچ آپریشن، 24 افراد زیرحراست
آج نیوز - کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرزاور پولیس کی کارروائی میں چوبیس سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ کراچی میں رات گئے پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن شروع ہوا۔ لیاری، ملیر، اورنگی اور عیسیٰ نگری میں کارروائی کے دوران چوبیس سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ رینجرز نے فیڈرل بی ایریا میں عائشہ منزل کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا۔ اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں سے بھی مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ محمد پور سے چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ عیسیٰ نگری کے قریب رینجرز نے ایک فلیٹ سے تین افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ آخری اطلاع تک رینجرز نے کشیدہ علاقوں میں محاصرہ کیا ہوا ہے اور مشتبہ افراد کی گرفتاری اور اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔