24 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:45
جہاں بھی شرپسند ہوں گے کارروائی کی جائیگی، رحمان ملک
آج نیوز - وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ جہاں سے شرپسندوں کی اطلاع ملے گی وہاں کارروائی کی جائے گی۔ طارق روڈ سے ایک دہشتگرد کو گرفتار کیا ہے۔ بہترین کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کو کیش انعامات دیے جائیں گے۔ وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے پر میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ملزمان کو ہر جگہ سے پکڑا جائے گا۔ رینجرز کے فنڈز کی کمی کو پورا کردیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میڈیا کے نمائندوں کے پاس بلٹ پروف جیکٹس موجود ہیں لیکن ہمارے جوان بغیر بلٹ پروف کے لڑرہے ہیں۔ جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے عوام کے تعاون کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے چہرے ڈھانپنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ عوام کو ان کی حقیقت سے آگاہ ہونا چاہیے۔ اس سے قبل اپنے بیان میں رحمان ملک نے کہا کہ کراچی میں پولیس اور رینجرز کو شرپسندوں کے خلاف کارروائی کے اختیارات دے دیے گئے ہیں۔ میڈیا تصدیق کے بغیر کوئی خبر نہ دے۔