تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:8

دو دن میں 11 ٹارگٹ کلرز پکڑے گئے ہیں، منظور وسان

آج نیوز - وزیر داخلہ سندھ دو دن میں گیارہ ٹارگٹ کلرز کو پکڑ لیا گیا ہے، ملزمان کو میڈیا کے ذریعے عوام کے سامنے لائیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ کراچی میں فی الحال آپریشن کے لئے نو جگہوں کا انتخاب کیا گیا ہے، آپریشن کی جگہوں کے حوالے سے قبل ازوقت نہیں بتا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تمام جماعتیں آپریشن کے لئے متفق نہیں تھیں، سب پارٹیوں نے آپریشن کا کہا تو ہم نے شروع کر دیا۔ رینجرز اور پولیس کو اختیارات پہلے ہی دے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔ منظور وسان نے میڈیا کو بتایا کہ دو روز میں گیارہ ٹارگٹ کلرز گرفتار کئے جا چکے ہیں، گرفتار کئے گئے ٹارگٹ کلرز سے تفتیش جاری ہے۔جو جو کامیابیاں ملیں گی آگاہ کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امن کے لئے اتحادی پارٹیوں سے بالاتر ہو کر آپریشن کا فیصلہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.