24 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:49
غزہ: اسرائیلی فوج کا فضائی حملہ، ایک فلسطینی شہید
آج نیوز - غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں ایک فلسطینی شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ میں کار کو میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا۔ جس میں ایک فلسطینی شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ حملے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ دونوں زخمی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق رپورٹ کو چیک کیا جارہا ہے۔ حملے میں شہید ہونے والا فلسطینی حماس کا مقامی رہنما تھا۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان گزشتہ روز ایک ہفتے سے جاری کشیدگی کے بعد جنگ بندی ہوئی تھی۔ کشیدگی میں ڈیرھ درجن سے زائد فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ جبکہ اسرائیلی علاقوں میں غزہ سے راکٹ حملے کئے گئے۔