تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:10

کراچی میں بدامنی: پیداواری شعبے کواربوں روپے نقصان

آج نیوز - پاکستان کے صنعتی مرکز کراچی میں بدامنی کے باعث پیداواری شعبے کواربوں روپے نقصان ہوا۔ کراچی کے موجودہ حالات کے باعث ملک کے دیگر شہروں میں بھی تجارتی اور صنعتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئیں۔ ٹیکسٹائل ملز مالکان کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل مصنوعات، ملک کے کسی بھی حصے میں تیار ہوں، انہیں عالمی منڈی تک پہنچانے کا واحد راستہ کراچی ہی ہے۔ ملکی برامدات میں پچپن فیصد اور پیداواری شعبے میں چھیالیس فیصد کا حامل ٹیکسٹائل سیکٹر پہلے ہی توانائی کے بحران کے باعث مشکلات کا شکار ہے، اور اب کراچی میں بدامنی کے باعث تاجروں کو بھاری مالی خسارہ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹیکسٹال فیکٹریوں کے لئے بیرون ملک سے کیمیکل اور ڈائی کی درامد بہت اہم ہے، مگر کراچی کے حالات کی وجہ سے خام مال بروقت نہ پہنچنے کی وجہ سے برآمدی آرڈرز بری طرح متاثر ہوئے ہیں، جن کا مجموعی تخمینہ پچاس سے ساٹھ ارب روپے کے قریب ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.