تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:17

مقامی قرضوں کا حجم 60 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا

آج نیوز - ملکی تاریخ میں پہلی بار مقامی قرضوں کا حجم ساٹھ کھرب روپے کی سطح سے بھی تجاوز کر گیا۔ اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق مالی سال دو ہزار دس گیارہ کے اختتام پر ملکی مقامی قرضوں میں تیرہ کھرب ساٹھ ارب روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، اور یہ اکسٹھ کھرب تینتالیس ارب روپے پر پہنچ گئے۔ جبکہ جون دو ہزار دس کے اختتام پر مقامی قرضوں کا حجم چھیالیس کھرب چون ارب روپے تھا۔ ساتھ ہی جون دو ہزار گیارہ تک حکومت کے مقامی قرضوں اور لائبلیٹیز کی مجموعی مالیت تیرہ کھرب چونتیس ارب روپے اضافے سے باسٹھ کھرب اٹھائیس ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔ معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے مالیاتی خسارے، جاری اخراجات میں اضافے اور محصولات کی وصولی میں بدستور کمی کے باعث ملکی مقامی قرضوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.