24 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:19
امریکا کا پاکستان سے برآمد شدہ چاول کی جانچ کا فیصلہ
آج نیوز - امریکا نے پاکستان سے برآمد شدہ چاول میں کیڑوں کی موجودگی پر برآمدی کنٹینرز کی سو فیصد جانچ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات امریکی پلانٹ ہیلتھ ایڈوائزرآئن سی ونبرن نے اسلام آباد میں رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کے وفد سے ملاقات میں بتائی۔ امریکی پلانٹ ہیلتھ ایڈوائزر نے کہا کہ چاول کے درآمدی کنٹینرزمیں کھپرا بیٹل نامی کیڑا موجود ہے۔ جس کا یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف اینیمل اینڈ پلانٹ ہیلتھ انسپیکشن سروسز نے سختی سے نوٹس لیا ہے۔ اس موقع پر رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وائس چئیرمین توفیق احمد خان نے یقین دلایا کہ ریپ، ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن کے تعاون سے اس مسئلے کو ترجیحی بنیاد پر حل کرے گا۔ توفیق احمد نے کہا کہ تیس جون دوہزار گیارہ تک پاکستان نے امریکا کو ایک کروڑ نوے لاکھ ڈالر مالیت کا اٹھارہ سو میٹرک ٹن چاول برآمد کیا ہے۔