تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:35

فیڈریشن آف پاکستان ٹیکسٹائل انڈسٹری کے قیام کا فیصلہ

آج نیوز - ٹیکسٹائل سیکٹر نے شعبے کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے فیڈریشن آف پاکستان ٹیکسٹائل انڈسٹری کے قیام کا فیصلہ کر لیا۔ پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اعجاز کھوکھر کا کہنا ہے کہ سال دوہزار دس میں سوتی دھاگے کے بحران کی وجہ سے ٹیکسٹائل سیکٹر کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ برامدات میں بھی نمایاں کمی ہوئی۔ جس کے نتیجے میں ٹیکسٹائل سیکٹر سے وابستہ افراد کو بھاری نقصان پہنچا، ٹیکسٹائل ملز مالکان کو نقصان سے بچانے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے فیڈریشن آف پاکستان ٹیکسٹائل انڈسٹری قائم کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.