24 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:51
عیدالفطر کی چار تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
آج نیوز - وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی چار تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالفطر پر اکتیس اگست سے تین ستمبر تک تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ چار ستمبر کو اتوار ہے اس طرح عید کے موقع پر سرکاری ملازمیں پانچ چھٹیوں سے مستفید ہوں گے۔