تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:49

معمر قذافی کا موت یا فتح تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان

آج نیوز - معمر قذافی نے موت یا فتح تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ چین نے کہا کہ لیبیا میں سیاسی مفاہمت کا آغاز کیا جائے۔ لیبیا کے ریڈیو پر معمر قذافی کا پیغام نشر کیا گیا۔ جس میں کہا گیا تھا کہ جارحیت کے خلاف جنگ فتح یا موت تک جاری رہے گی۔ شہری طرابلس سے باغیوں کا خاتمہ کردیں۔ معمر قذافی کے مطابق انہوں نے طرابلس کی سڑکوں کا دورہ کیا لیکن انہیں کوئی خوف محسوس نہیں ہوا۔ ان کا دعوی تھا کہ نیٹو کی بمباری سے تباہ باب العزیزیہ کمپاؤنڈ حکمت عملی کے تحت خالی کیا گیا۔ ادھر باغیوں کی طرابلس میں پیش قدمی جاری ہے۔ اس سلسلے میں انہیں مزاحمت کا سامنا نہیں ہے۔ باغیوں کو صباح، زوآرا اور ایجلات میں مزاحمت کا سامنا ہے۔ باغی رہنما محمود جبرائیل کا کہنا ہے کہ لیبیا میں اقتدار کی منتقلی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ دو روز میں باغیوں کا ہیڈکوارٹر بن غازی سے طرابلس منتقل کردیا جائے گا۔ ادھر اقوام متحدہ میں چین کے سفیر نے کہا کہ معمر قذافی کے اقتدار کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ اقوام متحدہ لیبیا کی صورتحال اور تعمیر نو میں کردار ادا کرے۔ اس کیلئے عرب لیگ، افریقی یونین اور علاقائی تنظیموں سے معاونت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ لیبیا میں تمام سیاسی جماعتیں مفاہمت کیلئے سیاسی عمل شروع کریں۔ قطر میں لیبیا کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس آج ہورہا ہے۔ جس میں امریکا، برطانیہ، فرانس، ترکی اور متحدہ عرب امارات بھی شامل ہیں۔ ایک اور اہم اجلاس کل استنبول میں ہوگا۔ ادھر نکاراگوا نے کہا کہ معمر قذافی کی درخواست کی صورت میں انہیں پناہ دینے پر غور کیا جاسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.