تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:35

لیبیا :معمر قذافی کی گرفتاری میں معاونت کیلئے انعام کا اعلان

آج نیوز - لیبیا کے باغیوں نے معمرقذافی کوزندہ یا مردہ پکڑکرحوالے کرنے والے کیلئے عام معافی اورسترہ لاکھ ڈالرانعام کا اعلان کردیا،باغیوں کا کہنا ہے کہ معمرقذافی آبائی قصبہ سرت میں موجود ہوسکتے ہیں۔ نیٹونے ایک مرتبہ پھرزوردیکرکہا ہے کہ لیبیا پربمباری جاری رہے گی۔لیبیا کے حالات بہت تیزی سے اتارچڑھاوٴ کا شکار ہورہے ہیں،باغیوں نے دعوی کیا ہے کہ پچانوے فیصد لیبیا اب ان کے کنٹرول میں ہے،معمرقذافی کا آبائی قصبہ سرت ابھی باغیوں کی دسترس سے دور ہے۔ باغیوں نے کہا ہے کہ معمرقذافی سرت میں ہوسکتے ہیں تاہم وہاں کارروائی میں خون خرابے سے گریز کریں گے۔ باغیوں نے اعلان کیا ہے کہ معمرقذافی کا جوساتھی انہیں زندہ یا مردہ پکڑکرقومی عبوری کاوٴنسل کے حوالے کرے گا اسے عام معافی کے علاوہ سترہ لاکھ امریکی ڈالر انعام دیا جائے گا۔ کاوٴنسل کے چیئرمین مصطفٰی عبدالجلیل نے کہا ہے کہ بن غازی کے ایک تاجر نے بھی قذافی کی گرفتاری پربیس لاکھ لیبیائی دینار کا انعام رکھا ہے۔ قومی عبوری کاوٴنسل کے رہنما قطرمیں مغربی سفیروں سے جلد ملاقات کریں گے،جس میں مستقبل کے لیبیا کے خدوخال پربات ہوگی۔ باغی حکام نے تیل کی تنصیبات میں کام کرنے والے ملازمین سے کہا ہے کہ وہ کام پرلوٹ جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.