تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:4

عراق کی پاکستان کو غیر مشروط تیل برآمد کرنے کی پیشکش

آج نیوز - عراق نے پاکستان کو،، توانائی کے بحران کے پیش نظر غیرمشروط تیل برآمد کرنے کی پیش کش کر دی۔ پاکستان میں موجود عراقی سفیر ڈاکٹر رشدی ال عینی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو توانائی کی قلت کا سامنا ہے، جس کے لئے عراقی حکومت بغیر کسی شرط کے پاکستان کو تیل برآمد کرنے کے لئے تیار ہے، ان کا کہنا تھا کہ بغداد پاکستان سے جدید ٹیکنالوجی، خوراک اور ادویات وغیرہ درآمد کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ پاکستانی کمپنیاں عراق کی تعمیر نو کے سلسلے میں وہاں سرمایہ کاری کریں، عراق میں پاکستانی سرمایہ کاروں کے لئے تعمیرات، پیداوار، تعلیم، اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عراق چار کروڑ ٹن سے زائد سیمنٹ، گندم، چاول اور چینی دیگر ممالک سے درامد کرتا ہے، لیکن اب عراقی حکومت نے پاکستان سے تجارت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی تاجروں اور صنعت کاروں کو وہ خود ترجیح بنیاد پر جلد سے جلد ویزا فراہم کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.