25 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:38
صدر زرداری کی شرپسندوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت
آج نیوز - صدر زرداری نے وزیر داخلہ سندھ منظور وسان کو کراچی میں بھتہ خوروں اور شر پسندوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت کردی۔ منظور وسان نے ایوان صدر میں صدر زرداری سے ملاقات کی۔ منظور وسان نے کراچی کے شر پسندوں اور بھتہ خوروں کے خلاف ٹارگیٹڈ اور سرجیکل آپریشن اور شہر میں امن و امان کے اقدامات پر صدر زرداری کو تفصیلی بریفنگ دی۔ صدر نے وزیر داخلہ سندھ کو ہدایت کی کہ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر شر پسند اور بھتہ خور عناصر کے خلاف کارروائی کرکے انھیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔