25 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:49
کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن
اے آر وائی - کراچی میں محمود آباد کے علاقے چنیسر گوٹھ اور قائد آباد میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے رات گئے چنیسر گوٹھ کا محاصرہ کیا ۔
پولیس کے مطابق علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن کیاگیا دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے سرچ آپریشن کے دوران ایک درجن سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا. گلشن معمار، کنیز فاطمہ، سہراب گوٹھ کے علاقوں میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ بر آمد کیا ہے.
سر سید ٹاؤن تھانے کی حدود اجمیر نگری سے پولیس نے بھتہ مافیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔