تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:59

لیبیا: باغیوں اور سرکاری فوج کے درمیان جھڑپیں جاری

آج نیوز - لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں باغیوں اور سرکاری فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ امریکا نے لیبیائی حکومت کے ڈیڑھ ارب ڈالر کے منجمد فنڈز باغیوں کو جاری کرنے کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔ قومی عبوری کونسل کے عسکری ترجمان نے دارالحکومت کے نوے سے پچانوے فیصد حصے پر قبضہ کا دعویٰ کیا ہے۔ لیکن غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق قذافی کمپاؤنڈ کے قریب ابو سلیم ایریا میں سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان بھاری ہتھیاروں سے جھڑپیں ہورہی ہیں۔ لیبیا کے روپوش صدرمعمر قذافی کی جانب سے ریکارڈشدہ آڈیو پیغام دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ جن میں انہوں نے بھیس بدل کر دارالحکومت کا دورہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور ایک بار پھر کہاہے کہ فتح یا موت تک جنگ جاری رہے گی۔ باغیوں نے قذافی کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر سترہ لاکھ ڈالر انعام مقرر کردیا ہے۔ دوسری جانب امریکا نے لیبیائی حکومت کے ڈیڑھ ارب ڈالر کے منجمد فنڈز باغیوں کو جاری کرنے کیلئے اقوام متحدہ میں قرار داد پیش کردی۔ تاکہ لیبیا کی انسانی بنیادوں پر امداد کی جاسکے۔ جنوبی افریقہ نے اس قرار داد کی حمایت کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.