25 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:31
قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے کے دورے پر روانہ
آج نیوز - قومی کرکٹ ٹیم لاہور سے زمبابوے کے دورے پر روانہ ہوگئی۔ ٹیم زمبابوے کے خلاف ایک ٹیسٹ ،تین ون ڈے،اور دو ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماہ صیام کے باعث کیمپ کا دورانیہ مختصر تھا۔ تاہم کھلاڑی بھر پور تیاری کے ساتھ جارہے ہیں اور اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی متحد ہیں اور زمبابوے کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنے کیلئے بیتاب ہیں۔ وقار یونس کا کہنا تھا کہ بحیثیت کوچ زمبابوے آخری دورہ ہے۔ کرکٹ بورڈ یا کسی بھی کھلاڑی سے کوئی اختلاف نہیں۔ مستقبل میں ٹیم کو ضرورت پڑی تو وہ دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شعیب ملک کی شمولیت سے ٹیم مضبوط ہوگی۔