25 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:34
کراچی آپریشن میں اب تک 90 افراد گرفتار کئے گئے، رحمان ملک
آج نیوز - وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹ ایکشن جاری ہے۔ اب تک چورانوے چھاپوں میں نوے افراد گرفتار کیے گئے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ پولیس اور رینجرز کراچی میں انٹیلی جنس اطلاع پر فوری کارروائی کررہے ہیں۔ شہر میں بڑی تعداد میں غیر قانونی اسلحہ موجود ہے۔ آپریشن کے دوران کافی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔