25 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:36
سرفراز قتل کیس: فیصلے کیخلاف ملزمان کی اپیلیں سماعت کیلئے منظور
آج نیوز - سرفرازشاہ قتل کیس کے فیصلے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان کی اپیلیں سماعت کیلئے منظور کرلیں۔ پراسیکیوٹرجنرل سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ میں کی گئی۔ جس میں درخواست گزاروں کے وکلاء نے موقف اختیارکیا انسداد دہشتگردی کی عدالت نے قانونی تقاضے پورے کیئے بغیرفیصلہ سنایا ہے۔ یہ مقدمہ دہشتگردی کا نہیں تھا۔ اس معاملے میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کواہمیت نہیں دی گئی۔ عدالت نے پراسیکیوٹرجنرل سندھ شہادت اعوان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج بشیرکھوسو نے بارہ اگست کو سرفراز شاہ قتل کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔ جس میں سرفراز شاہ کو قتل کرنے والے رینجرز اہلکارشاہد ظفرکوموت اور دیگر کو عمرقید کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔ رینجرز اہلکاروں کیخلاف مقدمہ چیف جسٹس آف پاکستان کے ازخود نوٹس کے بعد درج کیا گیا تھا۔