27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:15
کوہستان :شدید بارش ،چالیس ہلاک ،متعدد لاپتہ
آج نیوز - کوہستان میں موسلا دھار بارش اور ندی نالوں میں طغیانی کے باعث چالیس افراد ہلاک اور بیالیس لاپتہ ہوگئے۔کوہستان کے گاوٴں سیگالوباڑی میں موسلا دھار بارش کے باعث نالے میں طغیانی سے پچاس سے زائد مکانات بہہ گئے۔ ڈی سی او کے مطابق طغیانی کے باعث بیاسی افراد لاپتہ ہوئے۔ جن میں سے چالیس افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔ڈی پی او کوہستان کے مطابق بارش سے متاثرہ بیشتر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔ ڈی پی او امتیاز حسین شاہ کے مطابق لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔