تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:15

آڈیٹر جنرل دیانتدار ترین شخص قرار

آج نیوز - وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے آڈیٹر جنرل کو دیانتدار ترین افسر قرار دے دیا، کہتے ہیں انکے بیٹے عبدالقادر گیلانی پر الزام غلط ہے۔ کسی کو سرائیکی صوبے کا لفظ پسند نہیں تو کوئی اور نام رکھ لے، عوام کا مطالبہ نظر انداز نہیں کرسکتے۔وزیراعظم ہاوٴس اسلام آباد میں صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سینئر ترین افسر کو ہی آڈیٹر جنرل لگایاہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے برے حالات کوئی نئی بات نہیں وہ انیس سو پچاسی سے کراچی میں لاشیں گرتی دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں بلاامتیاز کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ کسی قسم کا پریشر قبول نہیں کیا جائے گا۔ کراچی کے نو علاقوں میں آپریشن کی اجازت دی، رینجرزکے اختیارات میں تین ماہ کی توسیع کی گئی ہے ۔الطاف حسین کی طرف سے استعفے کے مطالبے پر وزیراعظم نے پہلے تو لاعلمی کا اظہار کیا اور پھر کہا کہ الطاف حسین فیوریٹ ہیں جو بھی کہیں فرق نہیں پڑتااحتساب بل کے بارے میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ بل جلد دوبارہ اسمبلی میں لایا جائے گا۔وزیراعظم نے سرائیکی صوبے کے قیام کے بارے میں کہا کہ کسی کو سرائیکی لفظ پسند نہیں تو کوئی اور نام رکھ لے لیکن علاقے کے لوگوں کا مطالبہ نظر انداز نہیں کرسکتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.